گوجرخان جلسہ بلاول بھٹو زرداری کی مہنگائی، بے انتہا ٹیکس اورعوام کش بجٹ کیخلاف للکار ثابت ہوگا، مرزا عتیق
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینیر راہنما مرزا عتیق نے کل کے گوجرخان جلسہ کو مہنگائی اور عوام کش بجٹ کیخلاف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی للکار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے ۔ پٹرول کی قیمتیں جو کبھی مہینوں یا سالوں میں بڑھتی تھیں اب وہ دنوں بلکہ گھنٹوں میں بڑھ رہی ہیں ملکی معیشت تاریخ میں سب سے بری حالت پیش کر رہی ہے اس کے باوجود بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ کوئی نہیں جو حکومت کے اس ظالمانہ اقدامات کے آگے بند باندھے۔ انشااللہ گوجرخان جلسہ میں بھٹو کا بیٹا غریب عوام کی ضروریات زندگی پر لگائے گئے بھاری ٹیکسوں اور عوام کش بجٹ کیخلاف موثر آواز بن کر سامنے آئے گا جس سے عوام کی جان میں جان آئیگی۔
پنجاب اور بالخصوص خطہ پوٹھوہار کی عوام کی یہ خوش قسمتی ہے کہ شہید بھٹو کا نواسہ ایک مرتبہ پھر ان کے گھر سے حکومت مخالف تحریک شروع کر رہا ہے ۔ یہ پنجاب کے عوام کی قومی ذمہ داری ہے کہ شہید بھٹو کے نواسے کا ساتھ دیں اور اس ظالمانہ حکومت کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں اور اس کی رخصتی تک جلسے جلوس جاری رکھیں۔
چلو چلو گوجر خان چلو ، بھٹو آ گیا گوجر خان میں
قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ شھید رانی کا شھزادہ بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی خطاب سننے کیلئے پنجاب کی مائیں ، بہنیں ، بزرگ سب شہید بھٹو کی آواز کو گرجتے ہوئے پھر سننے کیلئے بے تاب ہیں ۔
گوجر خان میں 29 جون 2019 بروز ہفتہ شام 6 بجے