معاشی پالیسی سے ناواقف حکمرانوں نے پہلے مہنگائی کی اب قومی خودمختاری گروی رکھ دی پہلے دو ماہ میں ہی معیشت کا کباڑہ کر دیا ہے، مرزا عتیق
پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما مرزا عتیق نے کہا ہے کہ معاشی پالیسی سے ناواقف حکمرانوں نے پہلے مہنگائی کی اب قومی خودمختاری گروی رکھ دی پہلے دو ماہ میں ہی معیشت کا کباڑہ کر دیا ہے ۔پہلے سو دنوں میں سرمایہ کاروں کے ڈھائی سو ارب رپے ڈوب چکے ہیں،
سو دنوں میں تقدیر بدلنے کے دعویداروں نے ملک کو بحرانوں سے دھکیل دیا ہے، ترجمان بلاول بھٹو وزیراعظم نے چندہ مہم کی ناکامی کے بعد مہنگائی مہم چلائی اور اب قرضہ مہم پر نکل پڑے ہیں،