counter easy hit

حکومت کی غلط پالیسیوں پر تنقید سابق صدر آصف علی زرداری کا جرم ہے، اچانک نیویارک پراپرٹی ملنا بہت پرانی گیم ہے، مرزا عتیق

حکومت کی غلط پالیسیوں پر تنقید سابق صدر آصف علی زرداری کا جرم ہے، اچانک نیویارک پراپرٹی ملنا بہت پرانی گیم ہے، مرزا عتیق

پیرس (نمائندہ خصوصی ، مانیٹرنگ رپورٹ) پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما مرزا محمد عتیق نے کہا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں پر تنقید سابق صدر آصف علی زرداری کا جرم ہے، اچانک نیویارک پراپرٹی ملنا بہت پرانی گیم ہے

صرف اپوزیشن کو کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جے آئی ٹی میں کچھ بھی ثابت نہیں ہوا تو اب امریکہ میں اپارٹمنٹ ظاہر کرنے کا شوشہ چھوڑ دیا گیا، آصف زرداری کو غلط طریقے سے گرفتار کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔  آصف زرداری اور پیپلزپارٹی قیادت  گرفتاریوں اور جیل سے ڈرتے والے نہیں، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے انتقامی سیاست کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے انہوں نے کنٹینر پر چڑھ کر عوام سے وعدے کیے وہ پورا کرنے کے بجائے عوام کو مہنگائی،بیروزگاری، بجلی اور گیس کے بحران کے سوا کچھ نہیں دیا اور عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

Mirza Ateeq، SENIOR, LEADER, PPP, FRANCE