آغا سراج درانی جیسے کم گو اور سشتہ مزاج سیاستدان کیساتھ نیب کے بیہودہ سلوک کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، مرزا عتیق
پیرس (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما مرزا عتیق نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آغا سراج درانی جیسے کم گو اور سشتہ مزاج سیاستدان کیساتھ نیب کے بیہودہ سلوک کسی بھی جمہوری ملک میں روا نہیں ہے۔ جو قاتل ہوتا ہے ،اسکے گھر بھی جا کر یہ سلوک نہیں کیا جاتا ۔آغا سراج درانی کے گھر پر نیب نے چھاپہ مارا اور ہمیں ملنے بھی دیا گیا، ہمیں یہ ہر صورت گوارا نہیں ہے کہ لوگوں پر دباو ڈالنے کے لیے گھر کی خواتین کو حبس بے جا میں رکھا جائے۔انہوں نے کہا میں حیران ہوں کہ وزیر اعظم پر ہیلی کاپٹر فنڈنگ کیس ہے،انکی بہن بھی مقدمات کی زد میں ہیں۔
کے پی کے کا افسر گرفتار ہوتا ہے تو وِزیراعظم ٹوئٹ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں قانون ہے،وہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے لیے الگ الگ ہے ۔ اگر نیب دوران تفتیش گرفتار کرسکتی ہے تو وزیر اعظم اور دیگر کو بھی گرفتار کرو۔واضح رہے کہ ہم نے کبھی احتساب سے انکار نہیں کیا لیکن یہ طریقہ کار درست نہیں ہے ان طریقوں سے سندھ کے احساس محرومی میں مزید اضافہ ہوگا ،یہ گرفتاری شاید کو ئی پیغام ہے