پیرس سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری ناکام حکومتی پالیسیوں اورکبھی پورے نہ ہوسکننے والے وعدوں سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے، مرزا عتیق
پیرس ؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پیرس میں پاكستان پیپلز پارٹی فرانس نے سابق صدر آصف علی زرداری كی گرفتاری كیخلاف ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔۔ جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنمائوں اور کارکنوں نے سابق صدر کیخلاف بہیمانہ مقدمات اور حکومت نیب گٹھ جوڑ کیخلاف دل کھول کر اظہار خیال کیا ۔
اس موقع پر مرکزی راہنما پی پی فرانس مرزامحمد عتیق نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری ایک نہائت بااصول شخص ہیں انھیں پاکستان میں جمہوری خدمات کے صلے میں قید وبند کی صعوبتوں سے گزارا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وعدے تو پورے کر نہ سکی اور ایک ایک کر کے تمام پالیسیاں عبرت ناک انجام سے دوچار ہوتی جارہی ہیں مگر ستم بالائے ستم یہ ہے کہ ان ناکامیوں کو چھپانے کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری کو جیل اور نیب کی دھمکیاں دی جاتی رہیں اور ایک سے بڑھ کر ایک سازش کی گئی۔ بالآخر نیب کو ڈرا دھمکا کر سابق صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کروایا گیا۔اورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری جیسے نو آموز نوجوان سیاستدان تک کو مقدمات میں گھسیٹا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب اگر آزاد ہے تو سابق صدر کی گرفتاری کا کریڈٹ وزیراعظم کیوں لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاسی لوگوں نے بنایا تھا اور سیاسی لوگ ہی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ سلیکٹڈ لوگ اب بھی برطانوی اور عالمی استعمار کے حکم پر ملک میں سازشیں کر رہے ہیں۔
مرزا محمد عتیق نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اورتمام قائدین کیساتھ اظہار یکجہتی جاری رکھے گی اور قائدین کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ملک اور بیرون ملک تحاریک جاری رکھی جائینگی۔
صدر پیپلزپارٹی فرانس چوہدری محمد رزاق كی زیر قیادت پیپلز پارٹی فرانس كا اہم اجلاس جاری۔
سینٸر راہنما پیپلزپارٹی فرانس قاری فاروق احمد فاروقی نے كہا كہ
مرد حر آصف علی زرداری كی بجٹ كے موقع پر گرفتاری نااہل حكومت كی نیب سے ملی بھگت كا شاخسانہ ہے
Publiée par Chaudhry Mohammad Razaq sur Mardi 11 juin 2019