یس اردو نیوز معتبر صحافتی ادارے کے طورپربلند پہچان رکھتا ہے، پانچویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، مرزا محمد عتیق
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما مرزا محمد عتیق نے یس اردو نیوز کی پانچویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یس اردو نیوز ایک معتبر صحافتی ادارے کے طور پر اپنی پہچان رکھتا ہے اور مینجنگ ایڈیٹر قاری فاروق احمد گورسی اس کو بہترین صحافتی ادارے کے طور پر لے کر چل رہے ہیں ۔
انہوں نےکہا کہ 5 سال کے سفر میں ہرسال بے مثال رہا اور ادارے نے صحافتی تاریخ میں روشن باب رقم کیا ہے.یس اردو نیوز کی زمہ دارانہ صحافت کی تارکین وطن کے تمام فورمز پر تعریف کی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یس اردو نیوز نے کبھی بریکنگ نیوز کے چکر میں صحافتی اصولوں کی پامالی نہیں کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ ادارہ آج صحافتی افق پر ایک روشن ستارے کی مانند ہے. صرف 5 برس میں ادارہ اپنے ہم عصراوورسیز نیوز چینلز سے کہیں آگے نکل چکا ہے