اٹلی(نمائندہ خصوصی)مرزا الیاس جرال سینئر راہنما پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی نے اپنے بیان میں کراچی نارتھ ناظم آباد میں مسجد کی چھت گرنے کے واقعہ میں ہونے والے قیمتی انسانی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس واقعہ میں شہید ہونے والوں کی درجات کی بلندی اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔