ایک ہی ہفتے میں مولانا سمیع الحق اسلام آباد میں قتل اور ایس پی اغوا کے بعد بیرون ملک لے جا کر قتل ، دارالحکومت کو بلوچستان بنا دیا گیا، مرزا الیاس جرال
روم (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی کے سابق انفارمیشن سیکرٹری مرزا الیاس جرال نے ایس ایس پی طاہر خان کے قتل اور بارڈر پر پاکستانی وزراکو تضحیک کا نشانہ بنانے پر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی اور ناکامی سر چڑھ کر بول رہی ہے اسلام آباد کو بلوچستان بنا دیا گیا جہاں کسی کی عزت جان مال محفوظ نہیں رہی۔
مولانا سمیع الحق اسلام آباد میں قتل جبکہ اسی اثنا میں ایس پی اغوائ کے بعد بیرون ملک لے جا کر قتل کردیے گئے اور لاش تک مسخ کردی گئی جو کہ انتہائی مذموم اقدام ہے اور اسلام آباد انتظامیہ کی اہلیت اور سنجیدگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے انھیں ہوش کے ناخن لینے چاہییں۔