تمام تربدکاریوں اور بدنیت فیصلوں پر مبنی تبدیلی حکومت نئے پاکستان میں وہ سب کچھ کر رہی ہے جو کبھی بھی جائز نہیں ہوسکتا، مرزا الیاس جرال
روم( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی کے سینئر راہنما مرزا الیاس جرال نے کہا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج نیچے اورڈالر اوپر، آئی ایم ایف سے بھاری شرائط پر قرض، پولیس میں بد ترین سیاسی مداخلت، مہنگائی اور سرے راہ ڈانسنگ کار کا سکینڈل کیا یہ نیا پاکستان تھا۔
تمام تر بدکاریوں اور بدنیت فیصلوں سے سجی اس تبدیلی نے پاکستان کو بے حد نقصان پہنچایا اور ملک کو کئی سال پیچھے کردیا ہے عمران خان کو تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی انہوں نے پاکستان کے مستقبل کے ساتھ کھیلا ہے ۔ جو کسی صورت قابل ستائش نہیں ہوسکتا۔