سرائے عالمگیر (مرزا محمدوسیم بیگ سے )ممتازسیاسی سماجی و کاروباری شخصیت رہنما تحریک انصافجنرل سیکریٹری اٹلی مرزا محمدندیم بیگ نے ٹیلیفونک بیان میں کہا کہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ اسلامی ملک پاکستان میں کے پی کے کی صوبائی حکومت نے ویلنٹائن ڈے پر پابندی کی قرارداد کو منظور کر کے درحقیقتکفار اور یہود کی روایات کو مسترد کرنے کے لیے حکومتی سطح پرایک عملی نمونہ پیش کرکے درحقیقت ایک احسن اور خوبصورت مثال قاٰم کی ہے جوکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی صیح معنوں میں عکاس ہے ہمیں قوی یقین ہے کہ ہمارا قائد عمران خان اس اسلامی قلعے کی ریاست سے سودی نظام کا بھی قلع قمع کرے گا چونکہ ایسے اقدامات صرف ایک جرات مند رہنما ہی لے سکتا ہے جو غلامی اور کاروباری مفاد پرستی سے پاک ہو۔باقی صوبائی حکومتوں کو بھی اس عمل کی نقل کرنی چاہیے ۔وفاق کوبھی اپنی پالیسیوں کواسلامی روایات کے تابع کرناچاہیے آئین وقانون کی روشنی میں رہ کروہ تمام معاملات پر قابو پانا چاہیے جومغربی ممالک سے منسلک ہیں جسکی دین اجازت نہیں دیتا ۔