counter easy hit

جولائی 05 سن 1977 بدترین مارشل لا کے ذریعے جمہوریت کی بساط لپیٹ دی گئی اورطویل مارشل لا نے سماج کی جڑوں کو کھوکلا کرنا شروع کردیا، مرزا محمد عتیق

جولائی 05 سن 1977 بدترین مارشل لا کے ذریعے جمہوریت کی بساط لپیٹ دی گئی اورطویل مارشل لا نے سماج کی جڑوں کو کھوکلا کرنا شروع کردیا، مرزا محمد عتیق

پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما مرزا محمدعتیق نے جولائی 77 کے مارشل لا کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی 05 سن 1977 بدترین مارشل لا کے ذریعے جمہوریت کی بساط لپیٹ دی گئی اورطویل مارشل لا نے سماج کی جڑوں کو کھوکلا کرنا شروع کردیا،

انہوں نے کہا کہ طالع آزمائوں نے مادرملت فاطمہ جناح کے 1964ء کے صدارتی انتخاب سے 1977ء کے عام انتخابات تک بھٹو شہید اور محترمہ فاطمہ جناح جیسے جمہوری لیڈروں اور عوام اورعوامی طاقت کودبانے کی مکروع اورناکام کوشش کی ۔ مارشل لائوں نے جس طرح انتخابی عمل اورووٹ کی حرمت اور تقدس کو تسلسل سے پامال کرکے تار تار کیا وہ بھی تاریخ کا حصہ ہے  1958ء میں بھٹوشہید نے ایک انتہائی ذہین اور ویژنری وزیرخارجہ کے طور پر دنیا میں اپنا لوہا منوایا ۔اور ایوب خان کی کابینہ سے لے کر اپنی پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی بنانے تک اور ملک کو متفقہ آئین و قانون اورہر بندے تک شہری حقوق اورووٹ کاحق پہنچایا مگر افسوس یہ عوامی خدمات چونکہ عوام کوطاقتور بناکر اشرافیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے اقتدار میں شریک بنا رہی تھیں اس لئے دنیا ئے اسلام اور یورپ میں ایک  ویژنری اور ذہین وفطین لیڈر کے طور پر اپنی الگ پہچان بنانے والے راہنماکا اختتام 1979ء میں تختہ دار پر اڈیالہ جیل میں ہوا۔

 

MIRZA MUHAMMAD ATEEQ,,SENIOR,LEADER,PPP,FRANCE, CONDEMNED, 5 JULY 1977, MARSHAL LAW, EFFORT, BY, ZIA UL HAQ

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website