دنیا میں بھارت اوراسرائیل ثابت شدہ دہشتگرد ملک ہیں، عید کے نزدیک آتے ہی دونوں نے کشمیریوں اورفلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا، مرزا مشتاق جرال
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس مرزا مشتاق جرال نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے دنوں میں پوری دنیا میں دہشتگردی اورجرائم تھم چکے ہیں یا کم ہوگئے ہیں مگر دو ایسے ملک ہیں جن کی دہشتگردانہ سرگرمیوں نے انھیں پوری دنیا میں ثابت شدہ دہشتگرد ممالک کے طور پر ظاہر کردیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایک طرف مظلوم کشمیریوں پر بھارتی فوج اسلحہ گولہ بارود اور پیلٹ گنوں کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے اوردوسری طرف فلسطین میں ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں سامنے آرہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی دہشتگردانہ سوچ قابل مذمت ہے۔ جس طرح آج یورپی یونین نے اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کی بیخ کنی کیلئے آواز اٹھائی ہے اسی طرح بھارت کی طرف سے مظلوم کشمیریوں پر آئے دن مظالم اورپیلٹ گنوں کے ذریعے حریت پسندوں پر فائرنگ اورصحافیوں پر قدغن لگا کر قید کر دینے کے واقعات کے خلاف آواز اٹھنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے ہزاروں کشمیریوں پر بھارتی فورسز کی جانب سے پیلٹ گن اور براہ راست اسلحہ استعمال کیا جاتا ہے، بھارت اپنی بربریت سے کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت حل عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ ہیومن رائٹس واچ رپورٹ کے مطابق بھارت میں نفرت آمیز تقاریر میں اضافہ ہوا ہے یہاں تک کہ بھارتی میڈیا نے ہیش ٹیگ کورونا جہاد کے الفاظ بھی استعمال کیے ہیں۔