سرائے عالمگیر(حارث اقبال راٹھور)معروف سماجی شخصیت مرزا رفعت جرال نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سرائے عالمگیر لاوارثوں کے شہر کا منظر پیش کر رہاہے جہاں بھی دیکھیں شہر بھر میں گندگی سے ا ٹی نالیاں اور میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر ٹی ایم او کی نااہلی کی گواہی دے رہے ہیں حالات دیکھ کر یوں محسوس ہوتاہے کہ شہر کے والی وارث عوامی فلاح کا سبق بھول کر ذاتی نمودو نمائش میں لگے ہوئے ہیں، لیکن ان کو عوام کی سہولت کے پیش نظر اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی اگر اب بھی وہ ناکام رہے تو آنے والے الیکشن میں ووٹ مانگے سے پہلے عوام کو جواب دیناہوگا کہ انہوں نے شہر کو کس کے حوالے کیاتھا