پیرس، مقبوضہ کشمیر کی مزید حصوں میں تقسیم مذموم ترین اقدام، مودی کو لگام دینا اقوام متحدہ کی اولین ذمہ داری بن چکا ہے، مرزا ساجد جرال
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) فرانس کے معروف سیاسی وسماجی کشمیری راہنما مرزا ساجد جرال نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی مزید تقسیم کر کے بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا مذاق اڑایا ہے جس سے دنیا بھر میں حریت پسندوں کی دل شکنی ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کی اب یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ غاصب مودی کو لگام دے اور اس کی کارروائیوں پرروک لگا کر دنیا کو اپنی رٹ قائم کرنے کا پیغام دے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی مذموم عزائم ہرگز ہرگز کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ کشمیری اپنا حق لے کر رہیں گے اور انشااللہ آزادی کشمیر تک جدوجہد جاری رہیگی۔