بھارتی سرحدی دہشتگردی پر پاکستان کے بعد چین اورنیپال کا فوری ردعمل خوش آئندہ ہے، انشااللہ انتہا پسند بھارت کا انجام قریب ہے، مرزا ساجد جرال
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پیرس کے معروف سیاسی وسماجی وکشمیری راہنما مرزا ساجد جرال کا کہنا ہے کہ بھارت کی سرحدی دہشتگردی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ پاکستان کے بعد چین اور نیپال کے ساتھ سرحدی تنازعات پر دنیا کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ کھل کر سامنے آچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ چین اور نیپال بھی اس سے متاثرہورہے ہیں لہذا تینوں امن پسند ممالک کو مل کر بھارت کیخلاف قدم اُٹھانا چاہیے اور ایسا سبق سکھانا چاہیے کہ جو بھارتیوں کی نسلیں یاد رکھیں۔