پیرس، سیاسی وسماجی وکشمیری راہنما مرزا ساجد کا اپنی نانی محترمہ کی وفات پرتعزیت کرنے والے دوستوں سے اظہار تشکر اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پیرس کی ممتاز سیاسی وسماجی وکشمیری شخصیت مرزا ساجد نے اپنی نانی محترمہ کی وفات پر وبا کے سبب انتہائی مخدوش حالات کے باوجود تعزیت کیلئے رابطہ کرنے والے دوست احباب کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی نانی محترمہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور ان کی قبر کو منور کریں۔ اللہ تعالیٰ ہماری اور تمام دوستوں احباب کی دعائیں قبول فرمائیں۔ دریں اثنا پیرس کی تمام کمیونٹی ان کی نانی محترمہ کی وفات پر سوگوار تھی اور وبا کے باعث تمام لوگوں نے فون پر ان سے گھر آکر تعزیت کرنے کی اجازت چاہی مگر مرزا ساجد جرال نے وبا کے باعث حکومت کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں اور حفاظتی اقدامات کے سبب سب کو فون پر اور اپنے اپنے گھروں سےایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی درخواست کی تھی جس کو سراہا گیا ۔ مرزا ساجد جرال نے کہا کہ وہ دوستوں اورتمام احباب کے مشکور ہیں اور ان کے جذبہ کی دل سے قدر کرتےہیں جو مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں اور ان کیلئے دعا گو ہیں ۔