counter easy hit

پیرس، تمام پاکستانی وکشمیری کمیونٹی سے اپیل ہے کہ 27 اکتوبربروزاتوار شام 04 بجے مظاہرے میں بھرپور شرکت کر کے بھرپوراتحاد کا مظاہرہ کریں، مرزا ساجد جرال

پیرس، تمام پاکستانی وکشمیری کمیونٹی سے اپیل ہے کہ 27 اکتوبربروزاتوار شام 04 بجے مظاہرے میں بھرپور شرکت کر کے بھرپوراتحاد کا مظاہرہ کریں، مرزا ساجد جرال

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پیرس کے معروف سیاسی وسماجی کشمیری راہنمامرزا ساجد جرال   نے پاکستانی وکشمیری کمیونٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی وکشمیری کمیونٹی 27 اکتوبر بروز اتوار شام 04 بجے بھارت کیخلاف مظاہرے میں بھرپورشرکت کو یقینی بنائے۔

انہوں نے اپنے تمام عزیزوں ، دوستوں اورسیاسی وسماجی راہنمائوں سےاپیل کی ہے اور کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کاغاصبانہ قبضہ کسی صورت قبول نہیں اب ظلم کی رات کی سحر ہونی ہے انشااللہ مظلوم کشمریوں کی جدوجہد رنگ لائیگی اور وہ آزادی کا سورج طلوع ہوتے دیکھیں گے۔ حکومت پاکستان اور پاک فوج کے شانہ بشانہ مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ پوری دنیا کے سامنے لڑیں گے اور 27 اکتوبرکوپیرس کا ایفل ٹاور کشمیر بنے کا پاکسستان کے نعروں سے گونج اٹھے گا۔ کل بروزاتوار پیرس کے ایفل ٹاور پرپاکستانی اورکشمیری پرچموں کی بہار آئیگی اور پوری فضا پر چھا جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ کل بروز اتوار27 اکتوبر شام 04 بجے تمام کمیونٹی کی طرف سے بھرپور اتحاد کا پیغام دینے کیلئے ہرفرد اپنا کردار ادا کرے۔ یہ  فیصلہ کن دن ہے جب پوری دنیا کو بتایا جائیگا کہ  بھارت نے کشمیر پرتمام علامی قوانین اور ضابطوں کو نظرانداز کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر پرغاصبانہ قبضہ کیا تب سے آج تک 70سال سے کرفیو، خواتین کی عصمت دری، بچوں ، جوانوں کا بے دردی کیساتھ قتل، کشمیریوں کی املاک کا نقصان انھیں شناخت پریڈ کے بہانے حبس بے جا میں رکھنا اور تمام ظلم وستم روا رکھے گئے جو کسی بھی طرح مہذب دنیا میں قابل قبول نہیں ہیں۔

 

Mirza Sajid Jarral, Senior, Social, Political, and, Kashmiri, Leader, France, emphasize, Kashmriri, and, Pakistani, Community, for, be, present, at, 27, October, 2019, Protest, against, India

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website