کرونا آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں ظلم وتشدد، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر اوربھارت بھر میں مودی سرکار کی دہشتگردی کا نوٹس لے، مرزا ساجد جرال
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پیرس کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت اورکشمیری راہنما مرزا ساجد جرال کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس کے باوجود بھارتی ظلم وتشدد کی نئی لہر سے بے چینی پیدا ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری بھارت بھر میں مسلمانوں کیخلاف بی جے پی کی مذموم مہم کا نوٹس لے اور مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے بھارتی مظالم پر بھارت پرپابندیاں عائد کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کی طرف سے بھارت میں مسلمانوں پر نوٹس لینے کا خیر مقدم کرتے ہیں مگر اوآئی سی رکن ممالک کو اب بھارت کا معاشی مقاطعہ کرنا پڑیگا تاکہ شقی مودی کی عقل ٹھکانے آئے اور مقبوضہ کشمیر میں عوام الناس کو زندگی کی بنیادی ضروریات فراہمی کا آغاز ہو۔ عالمی برادری اورخصوصاً عالمی ادارہ صحت اور انسانی حقوق کمیشن کو فوری طورپر مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنا چاہیے تاکہ وہاں انسانی المیے کو جنم لینے سے روکا جائے اور کشمیری عوام کو بھی مدتوں بعد ان کے حقوق میسر آئیں۔؎