لاہور (جیوڈیسک) سابق صوبائی وزیر رانا ثنا ء نے کہا ہے صولت مرزا نے جو الزامات لگائے ہیں وہ عوام کے دلوں میں موجود تھے ، شیخ رشید کہتے ہیں الطاف حسین کے بعد ان کی باری ہے جنہوں نے ان کی حمایت کی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صولت مراز کے بیان کی بہت اہمیت ہے۔ اب الزامات سے الزامات کو دبایا نہیں جا سکتا ، الطاف حسین کو چاہئے کہ اسکی انکوائری مکمل ہونے دیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے صولت مرزا کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے جس نے گاجریں کھائی ہیں اب اسے پھکی دی جائے گی۔ ایم کیو ایم کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اسےعدالت پر چھوڑ دیا جائے۔
دوسری طرف عمران خان کے ترجمان عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے صولت مرزا کا بیان الطاف حسین کے خلاف واضح ثبوت ہے، برطانوی حکومت کو اپنے شہری کے خلاف ایکشن لینا چاہئے۔