سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) سرائے عالمگیرکی چیرمینی ذمہ داری کا کام ہے گڈے گڈی کا کھیل نہیں نہ ہی ڈیرے بدلنے کی سیاست قبول ہیں اس بار روایت بدل کر قابلیت کی بنیاد پر چیرمین نامزد کرکے اہلیان سرائے عالمگیر کی خواہش کا اخترام کیاجائے ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات مرزا وسیم بیگ،راجہ طاہرعباس،چوہدری تنویر،ملک زاہد کریم و دیگر نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہاکہ ماضی میں دور ناظمی ہو یا چیرمین شپ ہر دور میں عوامی خوشحالی اور علاقے کی تعمیرو ترقی کے وعدے صرف وعدے ہی رہے شہر کے جو حالات ہیں سب کے سامنے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ ہم مسلم لیگ ن کے ووٹر اور حمایتی ہیں ایم این اے چوہدری عابد رضا اور ایم پی اے ملک حنیف اعوان سے اپیل کرتے ہیں کہ شہرکی ترقی و خوشحالی کو سیاست کی نظر کرنے کی بجائے شہریوں کی خواہش کا اخترام کرتے ہوئے قابلیت کی بنیاد پر نیا چہرا سامنے لایا جائے تاکہ عوام کے خوابوں کی تعمیر کا عمل شروع کیا جا سکے۔