لاہور(یس سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نےٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ون ٹیم بننے کی ٹرافی وصول کرلی ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیورچرڈسن نے انہیںاعزاز سے نوازا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والی تقریب میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو نے 111پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں سرفہرست رہنے والی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ٹرافی پیش کی ، اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد بھی موجود تھے۔
تقریب میں شرکت کے لئے مصباح الحق اپنی اہلیہ کے ہمراہ پہنچے ،ان کا کہناتھاکہ ہم ہوم گرائونڈ پر کھیلے بغیر دنیا کی نمبر ون ٹیم بنے جو پاکستان ،میرے اور تمام کھلاڑیوں کے لئے اعزاز کی بات ہے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ دنیا کی تمام ٹیموں نے اپنے ریکارڈز ہوم گرائونڈ پر بہتر بنائے مگر ہم نے ابو ظبی سمیت مختلف گراؤنڈز پر
دنیا کی بہترین ٹیموں کو شکست دے کر نمبر ون پوزیشن حاصل کی ہے۔