میلبرن ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں کون کون شامل ہوگا؟کپتان مصباح الحق نے حکمت عملی بنالی ہے مگر حتمی ٹیم کے حوالے سے بتانے سے گریز کرگئے ،کہاٹیم کا اعلان کل میچ سے قبل کروں گا ۔
میلبرن کرکٹ گرائونڈ پر گرین شرٹس نے آج بھی ہلکی پھلکی ٹریننگ کی،پاکستان ٹیم کا یہ چوتھا تربیتی سیشن تھا،قومی ٹیم نے پہلے 3 سیشنز میں بھرپور ٹریننگ کی تھی۔پریس کانفرنس کے دوران کپتان مصباح الحق نے حتمی الیون کا اعلان کئے بغیرمختلف کھلاڑیوں کے حوالے اظہار خیال کیا۔ان کا کہناتھاکہ محمد عامر اچھی باؤلنگ کررہا ہے،عمران خان نےہرجگہ اچھا پرفارم کیا، سہیل خان محنت کررہاہےنئی گینداچھی کرتاہےریورس سوئنگ بھی کرسکتا ہے۔
مصباح الحق نے کہاکہ آئی سی سی ایوارڈملنےمیں ساتھی کھلاڑیوں کابھی ہاتھ ہے، کل کے ٹیسٹ میں اچھا پرفارم کرنےلیے پراعتماد ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں آسٹریلیوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ میلبرن ٹیسٹ میں بھی برسبین ٹیسٹ والی ٹیم ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نہوں نے کہا کہ میلبرن ایک خاص وینیو ہے ہر کوئی اچھا کھیلنا چاہتا ہے، باکسنگ ڈے پراچھا پرفارم کرنےلیے پراعتماد ہیں۔