counter easy hit

مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کےکپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میری آخری سیریز ہے۔

لاہور قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ کچھ عرصہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلوں گا، کوشش ہے اچھے نوٹ پر کیرئیر ختم کروں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا سفر بہت اچھا رہاہے اور میں خوش ہوں،جو بھی کامیابیاں حاصل کیں اس سے مطمئن ہوں ۔ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میرا اپنا ہے بورڈ کی طرف سے کوئی دباؤ نہیں تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سب سے اچھا لمحہ انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے کا تھا۔ 2015 میں ورلڈ کپ جیتنے کا خواہشمند تھا۔ سرفراز 2 فارمیٹ میں کپتانی کر رہے ہیں، بہتریہ ہے ان کو سب سپورٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ کیریئرمیں بہت مشکلات کا سامنا کر نا پڑا،جو لوگ تنقید کرتے ہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں ۔اگر پاکستان کے لیے اچھی تجویز دی جائے تو وہ ہمارے لیے مدد گار ہوگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website