counter easy hit

مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ منتخب ۔۔۔ کرکٹ شائقین کے کام کی خبر آ گئی

Misbah-ul-Haq elected head coach of Pakistan Cricket Team News of the work of cricket fans has arrived

لاہور (ویب ڈسیک ) مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ منتخب کر لیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باقاعدہ اعلان 19 اگست تک متوقع ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے مصباح الحق کا نام شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں سنبھالنے کیلئے منتخب کیے جا چکے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان اس حوالے سے حتمی فیصلہ کر چکے ہیں۔ تاہم مصباح الحق کی تقرری کا حتمی اعلان 19 اگست کو کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کو عہدوں سے فارغ کیے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے لیے اشتہار شائع کرکے درخواستیں طلب کی تھیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابقہ کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، باؤلنگ کوچ اظہر محمود، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور ٹرینر گرانٹ لیوڈن کو عہدوں سے فارغ کردیا تھا۔پی سی بی نے ہیڈ کوچ، باؤلنگ کوچ، بیٹنگ کوچ کے ساتھ ساتھ ٹریننگ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کے لیے درخواستیں طلب کیں۔ اشتہار میں کہا گیا تھا کہ عہدے کے لیے درخواست دینے کے خواہشمند افراد تفصیلات ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ بورڈ نے کوچنگ کے خواہش مند امیدواروں کے لیے معیار کا بھی اعلان کیا ہے اور بیٹنگ، باؤلنگ اور ہیڈ کوچ کے لیے لیول ٹو کورس اور تین سال کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا۔ٹرینر کے لییاسپورٹس میڈسن یا اسپورٹس سائنس میں بیچلر ڈگری کیساتھ تین سال کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا۔ پی سی بی اعلامیے کے مطابق ہیڈ کوچ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹر کو ترجیح دی جائے گی لیکن دس سال فرسٹ کلاس کرکٹ کا تجربہ رکھنے والے کھلاڑی بھی درخواست دے سکتے ہیں۔بیٹنگ اور باؤلنگ کوچ کے لیے بھی امیدوار کا متعلقہ شعبے میں تجربہ دیکھا جائے گا۔اوپر درج معیار پر پورا اترنے والے نوکری کے خواہشمند افراد اپنی تصویر کے ساتھ نوکری کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔شارٹ لسٹ کیے جانے والے امیدواروں کے انٹرویو کیے جائیں گے اور پھر کوچنگ اسٹاف کی تقرری کا اعلان کیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website