counter easy hit

مصباح الحق کا کرکٹ کیرئیر، جتنا طویل رہا، اتنا ہی کامیاب بھی

سب سے پہلے بات ان کی شاندار کپتانی کی مصباح کی قیادت میں پاکستان نے 53ٹیسٹ کھیلے ۔

Misbah ul Haq's cricket career, as long, equally successful

Misbah ul Haq’s cricket career, as long, equally successful

پاکستان نے سب سے زیادہ 24 ٹیسٹ میچز میں کامیابی سمیٹی ، 18 ٹیسٹ میں شکست ہوئی اور گیارہ ٹیسٹ ڈرا ہوئے ۔مصباح ہی کی کپتانی میں پاکستان پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچا۔ انفرادی ریکارڈز کی بات ہو تو ٹیسٹ کی تیز ترین ففٹی مصباح الحق کے نام ہے۔ ٹیسٹ میں تیز ترین سنچری کا اعزاز بھی سر ویون رچرڈز کے ساتھ مصباح کے نام رہا لیکن اب یہ اعزا ز مک کولم کے پاس ہے۔ بد قسمتی سے مصباح الحق اپنی کپتانی میں ایک بھی ٹیسٹ پاک سر زمین پرنہ کھیل سکے۔ مصباح نے45 ون ڈے اور 6 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی بطور کپتان پاکستان کو فتوحات دلائیں۔ مصباح الحق 28مئی 1974میں میانوالی میں پیدا ہوئے۔1998میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کیا اور تین سال بعد ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرلیا۔ 8مارچ2001میں آکلینڈ میں کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ کھیلا ۔ وہ اب تک72ٹیسٹ میچز میں 4ہزار951رنزبناچکے ہیںجس میںدس سنچریاں اور 36نصف سنچریز شامل ہیں۔ مصباح نے162ون ڈے اور 39ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website