برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) معروف اسلامک تھینک ٹینک ادارہ مصباح القرآن برطانیہ کے زیر اہتمام موجودہ حالات کے تناظر میں بین الاقوامی تحفظ ناموس رسالت کانفرنس انعقاد پذیر ہویی۔ جس میں جید علماء و مشایخ، سیاسی و سماجی شخصیات اور حفاظ اکرام نے بھرپور شرکت کی۔
کانفرنس کی سرپرستی روحانی و مذہبی شخصیت پیر محمد عبد المالک لقمانوی سرپرست اعلی ادارہ مصباح القرآن و اسلامک شریعہ کونسل یوکے نے کی میزبانی کے فرایض فاءونڈر چیرمین ادارہ مصباح القرآن العالمی و منتظمہ کمیٹی مولانا مصبا ح الما لک لقمانوی ، مولانا شہزادہ راشد المالک لقمانوی اور صا حبزادہ جمیل خان لقمانوی نے سرانجام دیے سجا دہ نشین نیریاں شریف آزاد کشمیر و چیرمین نور ٹی وی برطانیہ حضرت پیر محمد علاءو الدین صدیقی نقشبندی نے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا جبکہ استا ذ العلماء مفتی محمد عبد الرسول منصوری الازہری،امیر جماعت اہلسنت برطانیہ مفتی یار محمد قا دری ، مولانا نیاز احمد صدیقی ، پیر ذوالقفل حسین ، مولانا ضیاء الاسلام ہزاروی ، مولانا افضل ضیاء سیالوی ، مولانا محمد اشرف قریشی ، مولانا محمد ہا رون ، ڈاکٹر علامہ جا وید القا دری ، مولانا پیر طیب الرحمن خان، را جہ محمد اشتیا ق چیرمین قا ید اعظم ٹرسٹ برطانیہ ، مولانا محمد حماد ، سید محمد فاروق شاہ ، علامہ محمد نصیر اللہ نقشبندی ، قا ری تصدق حسین ، قا ری حشام احمد ، محمد قا سم صدیق چشتی ، بیرسٹر رشید مرزا ، مولانا انور قمر اور مظہر مرز نے خصوصی شرکت کی ۔ بین الاقوامی تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کے شرکاء سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ءے سجادہ نشین نیریاں شریف آزادکشمیر و چیرمین نور ٹی وی برطانیہ پیر علا ءوالدین صدیقی نقشبندی نے کہا کہ دنیا میں غلبہ اسلام اور تحفظ ناموس رسالت کی خاطر گستاخان رسول کو جواب دینا ہی پڑے گا۔
انہو ں نے کہاکہ مسلم امہ کو چا ہیے کہ اپنے مذہبی وقار اور منصب کو برقرار رکھتے ہو ءے عشق مصطفی کے جھنڈے تلے متحد و منظم ہو جاییں ۔ انہو ں نے کہاکہ جو اللہ اور اسکے رسول کے احکاما ت کی بجا آوری کے لیے ذاتی مفادات اور انا پرستی کو قربان کردے وہی درحقیقت فرقہ واریت کا خاتمہ چا ہتا ہے ۔ انہو ن نے کہاکہ آج وقت آگیا ہے کہ ہم اپنا حسب نسب کسب اور مقام و مرتبہ بھول کر عشق مصطفی کےلیے خود کو پیش کردیں یہی اللہ کے حضور مقبول اور صراط مستقیم پر مبنی راستہ ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ رسول اکرم سے محبت کا حقیقی نمونہ یہی ہے کہ اپنے ظاہر اور باطن کو ان کے کردار اور افکار میں ڈھال لیا جا ءے انکے اہلبیت اور صحابہ کا طریق اپنا کر اپنی زندگیوں میں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے اللہ کو پالینے کا راستہ حب نبی سے منصوب ہے ۔ اور اسی میں ایک مومن مسلمان کی دنیا و آخرت کی کامیابی کا راز مضمر ہے۔
دنیا میں تحفظ ناموس رسالت اور غیر ت اسلامی اجا گر کرنے کے لیے دیا ر غیر میں بسنے والے تمام محبان رسول ۱۹ اپریل کوآسٹن پارک برمنگھم میلاد النبی جلوس اور اجتماع میں شامل ہو کر غیرت ایمانی اور اپنے نبی سے حقیقی محبت و عقیدت کا عملی ثبوت پیش کریں ۔مولانا محمد عبد الرسول منصوری الا ز ہری نے کہا کہ دنیا میں دنگا فساد اور بدامنی برپا کرنے والے منا فقین ہیں جو لو گ دنیا بھر میں فساد ،قتل و غارت اور دہشتگردی کو فروغ دیکر خود کو نایب رسول اور اصلی مسلمان کہلا رہے ہیں وہی درحقیقت منا فقین اور اللہ کے دین کے باغی ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ قرآن مجید نے چودہ سو سال پہلے ان لوگوں کو بے نقاب کردیا ہے جو دنیا میں فساد اور تباہ و بربادی کے موجد تھے وہ خود کو رسول اللہ کے مقابلے میں صالحین کہتے تھے ۔ انہو ں نے کہاکہ تحریرو تقریر اور ہر عمل سے فساد اور بد مانی پیدا کرنے والوں کی اسلام نے بھرپور مذمت کی ہے ۔، انہو ں نے کہاکہ گستاخانہ خا کے بنا نے والے قرآنا اور صاحب قرآن کا نام دنیا سے کبھی بھی نہیں مٹا پاییں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ اگر کفار دنیا سے اسلام اور مسلمان کا غلبہ ختم کرنا چا ہتے ہیں تو کسی جنگ و جدل ، سازشو ں اور پر وپیگندہ کی ضرورت نہیں صرف قرآن پاک جیسی ایک جتاب بنا کر لے آییں یہ ایک ایسی صداقت ہے کہ جس کی صداقت اور حقانیت کو کوءی بھی جھٹلا نہیں سکتا ہے اور یہ دلیل ہے کہ چا ہیے گستاخ رسول جو کچھ مرضی کرلیں قرآن اور صاحب قرآن کی محبت دلوں میں ہمیشہ قایم و دایم اور باقی رہے گی تا قیامت ۔ فا ءونڈر چیرمین ادارہ مصباح القرآن بر طانیہ الشیخ مولانا مصباح المالک لقمانوی نے کہاکہ اسلام کے پھلنے پھولنے اور غلبہ حاصل کرنے سے مخالفین نالاں ہیں۔
انہو ن نے کہاکہ دنیا میں دہشتگردی بد امنی اور افراتفری شریعت اور طریقت کے متبادل راستہ ہے اپنے فراءض کو پہچا ننے اور فلاح پا نے کے لیے ہمیں تدبر و تفکر کی ضرورت ہے جو صالحین اور متقی لوگوں کی صحبت اختیا ر کرنے سے ملتا ہے رسول اللہ کا نام مٹا نے والے دنیا سے ایک دن خو بخود مٹ جاییں گے ۔ امیر جما عت اہلسنت مفتی یا ر محمد قا دری نے کہاکہ انسان کو اللہ رب العزت نے ناموس رسالت پر اپنی جان نچھا ور کرنے کےلیے پیدا کیا ہے یہی ہما ری اندگی کا نصب العین اور آخری منزل کی کامیابی و کامرانی ہے ۔ مولانا محمد اشرف قریشی نے کہاکہ انہو ن نے کہاکہ رسول اکر م کا امتی کبھی بھی انتہا پسندی اور اور دہشتگردی پھیلا نے والا نہیں ہوسکتا ہے یہ گمراہ کن سوچ اور خیالات کے مالک لوگ ہیں جو اللہ اور اسکے رسول کے احکامات کی مخالفت کرتے ہو ءے شریعت کے منافی چل رہے ہیں اسلام کی اصل روح سے اقوام عالم کو روشناس کروانے کی ضرورت ہے۔
مولانا افضل ضیاء سیالوی نے کہاکہ درود والوں اور بارود والوں کا مشن و مقصد ایک نہیں ہوسکتا ہے ۔ رسول اکرم کی غلامی میں آنے والے دنیا میں امن ، محبت اور علم کو فروغ دیتے ہیں ۔مولانا محمد حماد نے کہاکہ رسول اکرم سے وابستگی ظاہر کرنے والے کی فکر اور ذکر میں واضح تبدیلی دکھاءی دیتی ہے جب انسان اللہ کو یکتا اور محمد کو اسکا رسول تسلیم کرتا ہے تو پھر وہ اپنی زندگی کو آءین اسلام اور شریعیت میں ڈھال لیتا ہے جس نام کے تحفظ کی قسم خود خالق نے لے لی ہو اسے کویی دنیا میں رسوا نہیں کرسکتا ہے ۔ کانفرنس سے ڈاکٹر علامہ جا وید القا دری اور دیگر علماء نے بھی خطاب کیا اختتام پر ۱۹ اپریل کو مرکزی میلاد النبی جلوس اور اجتماع میں شرکت کے عزم کا اظہار کیا گیا اور شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔