کولمبو (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کیریبین پریمیر لیگ کھیلنے کی تصدیق کی ہے۔
گرین شرٹس کے کپتان مصباح الحق سری لنکا سے براہ راست ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ لیگ کی ٹیم بارباڈوس ٹرائیڈینٹس میں شعیب ملک کی جگہ نمائندگی کریں گے۔
اس سے قبل انجری کی وجہ سے مصباح الحق کی کیریبین پریمیر لیگ میں شمولیت مشکوک ہوگئی تھی، تاہم اب انہوں نے لیگ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔