Miscreants who want to obstruct the path of peace, Rangers
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن دہشت گردوں ،عسکری ونگز ، اغواء کاروں اور بھتہ خوروں کے خلاف ہے، شر پسند عناصر امن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں،ہمیں اندرونی اور بیرونی طاقتوں کا ادراک ہے۔
کراچی کے مختلف سیکٹرز کے دورے کے موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ نے افسران اور جوانوں سے ملاقاتیں کیںاور شہر میں امن کی بحالی میں رینجرز کے کردار اور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کے اقدامات کو بھی سراہا ہے۔
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا کہنا تھا کہ شر پسند عناصر امن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں، رینجرز عوام کی مدد سے شر پسند عناصر کے مقاصد کو جڑسےاکھاڑ دے گی اور اس مقصد کے حصول کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔