لاہور (ویب ڈیسک) اب تو گلوکار میشا شفیع اور گلوکار علی ظفر کے کیس کو چلتے سال ہونے والا ہے مگر اس کا کوئی حل نہیں نکل سکا ہے۔ لاہور کی سیشن کورٹ نے اداکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ دائر کرنے پر گلوکار علی ظفر کو ذاتی حیثیتمیں طلب کر لیا ہے۔ گلوکار علی ظفر نے جنسی ہراسمنٹ کا الزام عائد کرنے پر اداکارہ میشا شفیع کے خلاف سیشن کورٹ میں ہتک عزت کا دعویٰ کر رکھا ہے، جس پر عدالت نے علی ظفر کو اداکارہ کے خلاف شہادت کیلئے ذاتی حیثیت میں 9 فروری کو طلب کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ میشا شفیع نے گلوکار علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جس پر علی ظفر نے اپنی دعویٰ میں موقف اختیار کیا کہ اداکارہ نے جو الزامات عائد کئے ہیں وہ جھوٹے اور من گھڑت ہیں، لہٰذا عدالت میشا شفیع کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے ادا کرنے کا حکم دے۔