مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں طالب علم مشال کے قتل میں مزید 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،آئی جی خیبر پختونخوا آج واقعے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے۔
پولیس کے مطابق 3 افراد کی گرفتاری کی بعد اب قانون کی گرفت میں آنے والے ملزمان کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ جن 8 ملزمان کا ایک روزہ ریمانڈ لیا تھا انہیں آج عدالت میں پیش کیاجائے گا جبکہ واقعے کے فوری بعد پکڑگئے 8 ملزمان پہلے ہی 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔