counter easy hit

مجھے پتہ تھا کہ میں اپنی بیٹی کو آگ میں جھونک رہی ہوں مگر ۔۔۔۔ مشعال ملک کی والدہ ریحانہ ملک کا حیران کن بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی والدہ ریحانہ ملک نے کہاہے کہ مشعال ملک نے تمام تر صورتحال کو جانتے ہوئے یاسین ملک سے شادی کا فیصلہ کیا۔ ایک انٹرویومیں مشعال ملک کی والدہ ریحانہ ملک نے کہا کہ ہم نے اپنے بچوں کو بھی پابند نہیں کیا اور بچوں کو اپنافیصلہ کرنے میں مکمل آزادی دی۔ مشعال ملک نے تمام تر صورتحال کو جانتے ہوئے یاسین ملک سے شادی کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم خطرے سے لڑنے والے لوگ ہیں اور مجھے کبھی ایسا خوف نہیں ہوا کہ میں نے اپنی بچی کو آگ میں جھونکا۔ ہمیں امید ہے کشمیر ضرور آزاد ہو گا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ شادی سے پہلے یاسین ملک نے کہا تھا کہ میری زندگی بس صرف جدوجہد ہے لیکن میں نے ان کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔ 2005 میں میری والدہ مشرف دور میں سیاست میں فعال تھیں اور اسی دوران میری یاسین ملک سے ملاقات ہوئی اور میں انہیں پسندآ گئی۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے ان کے لیے چنا تھا یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔مشعال ملک کی والدہ ریحانہ ملک نے کہا کہ ہم نے اپنے بچوں کو بھی پابند نہیں کیا اور بچوں کو اپنا فیصلہ کرنے میں مکمل آزادی دی۔ مشعال ملک نے تمام تر صورتحال کو جانتے ہوئے یاسین ملک سے شادی کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم خطرے سے لڑنے والے لوگ ہیں اور مجھے کبھی ایسا خوف نہیں ہوا کہ میں نے اپنی بچی کو آگ میں جھونکا۔ ہمیں امید ہے کشمیر ضرور آزاد ہو گا۔‎ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ہندوستان یاسین ملک کو اپنی بیٹی اور بیوی سے نہیں ملنے دے رہا۔ اپنے دہشتگرد کلبھوشن کو بچانے عالمی عدالت چلا جاتا ہے۔ دنیا کشمیر میں ہندوستان کے ظلم و ستم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو پچھلے3 سال سے اپنی فیملی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔نئی دہلی نے میری بیٹی کو اپنے والد سے دور رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کونسا قانون ہے کہ دہشتگرد کلبھوشن کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے مگر کشمیریوں کے ساتھ دہشتگرد سے بدتر سلوک کیا جاتا ہے۔ یاسین ملک سمیت کشمیری رہنماوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کا جرم صرف اتنا ہے کہ وہ آزادی کی بات کرتے ہیں۔

MISHAL MALIK'S, MOTHER, SAYS, THAT, SHE, KNOWS, THAT, HER, DAUGHTER, IS, GOING, BEYOND, THE, FIRE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website