2009 میں مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے والی 30 سال کی ماڈل کائن لوپیز جبل طارق کی نئی میئر بن گئی ہیں۔
کائن لوپیز نے گزشتہ دنوں میئر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ برطانوی شہری تھیں اور رہیں گی۔
جبل طارق پر اسپین کے قبضے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔
اسپین کے جنوب میں واقع جبل طارق 1713ءسے برطانیہ کا حصہ ہے۔