اسلام آباد سے لاپتاہونےوالےبلاگرسلمان حیدرواپس پہنچ گئے ہیں۔
Missing bloggers Salman Haider went reached back
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان حیدر گزشتہ رات واپس پہنچےہیں اور ان کی حالت بہتر ہے۔ذرائع کے مطابق فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر،شاعر اور انسانی حقوق کےکارکن سلمان حیدر 6 جنوری کو بنی گالہ سے لاپتا ہوئے تھے اور 21 ویں روز واپس پہنچ گئے۔اغوا کے بعد ان کی گاڑی کورال چوک سے ملی تھی اور ان کے نمبر سے اہلیہ کو ایس ایم ایس موصول ہوا تھا کہ کورال چوک سے گاڑی لے لی جائے۔سلمان حیدر کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ لوئی بھیر میں درج کرائی تھی۔