counter easy hit

تمام لاپتہ پاکستانی جلد مل جائیں گے، درجنوں سے رابطہ ہو گیا: سفیر پاکستان

Hajj

Hajj

لاہور : اپنوں سے بچھڑے جلد سے جلد مل جائیں انتظار ختم ہو اور قرار آ جائے۔ سانحہ منیٰ میں لاپتہ پاکستانیو٘ں کی تلاش کے لئے پاکستانی سفارت خانے نے کوششیں تیز کر دیں۔

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر منظور الحق کا کہنا ہے کہ لاپتہ پاکستانیوں کو ڈھونڈنے کا کام جاری ہے۔ مختلف اسپتالوں اور ہوٹلوں سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ پاکستانی سفیر نے بتایا کہ درجنوں لاپتہ پاکستانیوں سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔

مزید لاپتہ افراد سے بھی رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ تمام لاپتہ پاکستانی جلد اپنے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔

لاپتہ پاکستانیوں سے متعلق حج ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا جس میں وزیر مذہبی امور نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں منیٰ حادثے پر تفصیلی غور کیا گیا۔