لاہور: جمعیت علماء پاکستان نورانی گروپ نے این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں سردار ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سردار ایاز صادق نے جے یو پی نورانی کے رہنما صاحبزادہ ابولخیر زبیر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ ابولخیر زبیر نے کہا کہ ایازصادق نے ہمیشہ امن اورشرافت کی سیاست کی، جے یو پی نورانی گروپ ایازصادق کی بھرپور حمایت کرےگی۔
سردار ایاز صادق نے جمعیت علماء پاکستان نورانی گروپ کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ ہے ان سے بھی جلد ملاقات ہوگی۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بڑی سائز کی پینا فلیکس کا نوٹس لینا چاہیے، ضابطے کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔