اسلام آباد(ایس ایم حسنین) حکومت پاکستان کی طرف سے خارجہ سطح پر’’انگیج افریقہ پروگرام‘‘ کے تحت ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے۔ براعظم افریقہ کے اہم ملک ایتھوپیا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جمعرات کے روز سفارتخانے کے سینئر اہلکاروں اور ایتھوپیا کی وزارت خارجہ سمیت اہم وزارتوں کے ساتھ کام کرنے والے سینئر سفارتکاروں پرمشتمل پاک ایتھوپیا فرینڈ شپ فورم کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ فورم میں دوطرفہ تعلقات اور سفارتکاری سے متعلق وابستہ امور پر غور کیا جائے گا۔ اس موقع پر سفارتخانے کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاک ایتھوپیا فرینڈ شپ گروپ میں شامل پاکستانی اور ایتھوپین سینئر سفارتکاروں کا گروپ فوٹو شیئر کرتے ہوئے اسے اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔
@PakinEthiopia Milestone Development.
The Mission formed Pak-Ethiopia Diplomatic Friendship Forum with leading Ethiopian diplomats serving in the @mfaethiopia & other Ministries.
Pertinent issues relating to bilateral relations & diplomacy would be addressed at the forum. Flag of PakistanHandshakeFlag of Ethiopia