اسلام آباد : معروف اینکروصحافی حامد میر نے کہا ہے کہ بھارتی ٹی وی چینلز اور نیوز ویب سائٹس دعویٰ کررہے ہیں کہ کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانامسعود اظہر مارے گئے، کچھ بھارتی چینلز یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ بیماری سے مرے،کچھ کا دعویٰ ہے بالا کوٹ میں بھارتی حملے میں مارے گئے تھے لیکن یہ تمام قیاس آرائیاں غلط ہی مسعود اظہر پاکستان میں ہیں، ان کا تھوڑے دن پہلے ایک آپریشن ہوا تھا اور وہ زندہ ہیں، ان کی حرکات و سکنات پر پابندیاں ہیں۔حامد میر نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے میڈیا کو بڑی بے رحمی کے ساتھ استعمال کررہی ہے،بھارتی میڈیا چاہتا ہے مسعود اظہر کسی نہ کسی طریقے سے میڈیا پر آئیں ،کوئی ویڈیو یا آڈیو بیان جاری کریں۔ حامد میر نے کہا کہ بھارتی حکومت جو پچھلے تین چار روز میں پیش رفت ہوئی ہیں ,اس سے بڑی شرمندگی محسوس کررہی ہے انھوں نے پہلے دعویٰ کیا تھا بالاکوٹ میں حملہ ہوا ہے اس میں جیش محمد کے تین سو ساڑھے تین سو عسکریت پسند مارے گئے ہیں یہ دعویٰ ان کا غلط ثابت ہوگیا پھر ان کا ایک جہاز گر گیا پھر پائلٹ پکڑا گیا پھر ریلیز کردیا گیا تو اس سے ان کو کافی شرمندگی ہوئی ہے اب وہ کسی نہ کسی طریقے سے یہ ثابت کرنا چاہ رہے ہیں کہ مسعود اظہر پاکستان میں زندہ ہے اور ایکٹو ہے.اس کی وجہ یہ ہے کہ انھوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا برطانیہ اور فرانس کے ذریعے انھوں نے ایک قرارداد پیش کروارکھی ہے جس کے تحت وہ چاہتے ہیں کہ مسعود اظہر کو انٹر نیشنل دہشت قرار دیا جائے۔بہر حال جو پنجاب حکومت ہے اس نے مسعود اظہر اور ان کا جوسیٹ اپ ہے اس کی تحریک کے حوالے سے کچھ اطلاعات دی ہیں اور وفاقی حکومت کو بتایا ہے کہ مسعود اظہر پر کافی دیر سے پابندیاں ہیں ۔حامد میر کایہ بھی کہنا تھاکہ ہندوستان کی حکومت میں بہت شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں مودی کو اپنی پارٹی کی جانب سے بہت مشکلات کا سامنا ہے ان پر بڑی تنقید ہورہی ہے مودی بوکھلا کر اب یہ کہہ رہے ہیں کہ دیکھیں اگر میرے پاس رافیل طیارے ہوتے تو پھر میں دیکھتا کہ کیا ہوتا تو ایسا لگ رہا ہے کہ مودی کا بیانیہ جھوٹا تھا اب چوں کہ ان کے پاس اپنے مﺅقف کو سچ ثابت کرنے کے لیے کوئی دلیل نہیں ہے, تو وہ صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ انڈین ایئر فورس کے پاس جب تک رافیل طیارے نہیں آتے تو انڈین ایئر فورس پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتی تو اس پر ان کی پارٹی بڑی ناراض ہے ان کی پارٹی کہہ رہی ہے کہ آپ نے پہلے جو بیانیہ دیا تھا کہ ہم نے تین ساڑھے تین سو بندے مار دیئے ہیں اب کہہ رہے ہیں کہ ہمارا جہاز ٹھیک نہیں تھا تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے سارے دعوے غلط ہیں لہذا مودی مشکل میں ہے۔