counter easy hit

بات بالآخر وہی نکلی۔۔۔معاملہ شدت اختیار کر گیا،وزیراعظم عمران خان نے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی اور جاوید آفریدی کو اپنے آفس طلب کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے ڈیرن سیمی ، ہاشم آملہ اور جاوید آفریدی کی کل بدھ کو ملاقات ہوگی۔پشاورزلمی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے غیرملکی کرکٹر اور پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ، غیر ملکی کھلاڑی ہاشم آملہ اور پشاورزلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی کی ملاقات (آج)بدھ کو ہوگی ۔ ملاقات میں پاکستان میں پاکستان سپر لیگ کے شاندار انعقاد ، پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی سمیت مختلف امور زیر غور آئینگے ۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے واضح کیا ہے کہ جاوید آفریدی ان کے سگے بھائی کی طرح ہیں ، دونوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈیرن سیمی نے لکھا ’ مجھے یقین نہیں ہورہا کہ میڈیا نے یہ سوچ بھی کیسے لیا کہ میرا اپنے بھائی جاوید آفریدی کے ساتھ کوئی جھگڑا ہوسکتا ہے، مجھے تو اس بات پر ہی ہنسی آرہی ہے، میری بات سنو ، میں اس شخص سے اپنے سگے بھائی کی طرح پیار کرتا ہوں،کیا آپ لوگ واقعی سنجیدہ بھی ہیں، پشاور زلمی میرا بچہ ہے اور ہمارے درمیان کوئی بھی چیز نہیں آسکتی ، بالکل کوئی چیز بھی نہیں ۔‘خیال رہے کہ پیر کے روز ہونے والے میچ میں پشاور زلمی کی کپتانی ڈیرن سیمی کی جگہ وہاب ریاض نے کی تھی جس کی وجہ سے مداحوں کے ذہنوں میں شکوک و شبہات پیدا ہوئے جنہیں تقویت ڈیرن سیمی کے ہی ایک ٹویٹ سے ملی تھی ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا تھا ’ میں نے یہ سیکھا ہے کہ آپ اسی وقت تک اہم ہو جب تک آپ اپنا کردار پورا نہیں کرلیتے ۔‘ڈیرن سیمی کے ٹویٹ اور ان کے میچ میں شرکت نہ کرنے سے بہت سے شکوک و شبہات نے جنم لیا جس میں اضافہ شعیب اختر کی بات نے کردیا۔ راولپنڈی ایکسپریس نے واضح الفاظ میں تو جاوید آفریدی اور ڈیرن سیمی کے مبینہ اختلافات کی بات نہیں کی لیکن انہوں نے اس حوالے سے اشارہ ضرور دیا تھا۔

I can’t believe that the media would think that my bro @JAfridi10 and I would ever have an issue. I’m actually laughing at this. Listen guys I love this man as my own brother. Are u guys serious @PeshawarZalmi is my baby and nothing comes between us. Absolutely nothing. pic.twitter.com/oRc5J5EiCN

— Daren Sammy (@darensammy88) March 3, 2020
https://twitter.com/hashtag/dealingwithhumans?src=hash&ref_src=twsrc%5Etfw

جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کراچی کنگز کے خلاف میچ میں کپتان ڈیرن سیمی ان فٹ ہونے کے باعث شریک نہیں ہو سکے جس کے بعد ڈیرن سیمی نے ایک ٹویٹ کیا جس سے ظاہرہ ہوتا ہے کہ وہ کوئی شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں اور دکھی ہیں ، اب اس معاملے پر شعیب اختر بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے حیران کن بیان جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرن سیمی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے افسردہ انداز میں لکھا کہ ” میں سمجھ چکا ہوں کہ آپ اپنا کام مکمل کرنے تک ہی اہم ہیں ۔“ ڈیرن سیمی کے اس بیان پر سوشل میڈیا پرا یک نئی بحث چھڑ گئی ہے جو کہ آہستہ آہستہ آگ پکڑتی جارہی ہے ۔اس معاملے پر نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سپورٹس تجزیہ کار سکندر بخت نے کہا کہ ” میں ابھی سیمی سے ملنے گیا تھا اور وہ کہہ رہے تھے کہ مجھے شہریت ملی اور مجھے ڈراپ کر دیا گیاہے ، وہ کہہ رہے ہیں میرے سے کام لے لیا اور اب میری چھٹی کروا دی ۔“اسی پروگرام میں ویڈیو لنک سے شریک ہونے والے پاکستان کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر سے پروگرام کے میزبان نے اسی سے متعلق جاننا چاہا تو شعیب اختر نے دبے لفظوں میں بات سے پردہ ہٹانے کی کوشش کی ۔ شعیب اختر نے کہا کہ ” میں زیادہ گہرائی میں تو نہیں جانا چاہتا لیکن آپ کیلئے اشارہ کر دیتاہوں ، شاہدآفریدی بھی اسی ٹیم میں تھے اور ان کا گِلہ بھی کچھ اسی قسم کا تھا ۔“نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام کے میز بان نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے شعیب اختر کی طرف مضحکہ خیز لہجے میں اپنی بات پہنچائی اور کہا کہ ” مالک سے لڑائی ہو گئی ہے ؟“ شعیب اختر بھی ان کی بات سن کر مسکرائے اور کہنے لگے کہ ” ہا ں جی “ ۔میزبان نے سابق فاسٹ باولر کی بات سن کر حیرت کا اظہار کیا اور کہا ” اچھا ‘ ‘ ۔ تاہم پروگرام میں ڈیرن سیمی کے اس ٹویٹ کے پیچھے چھی وجہ واضح الفاظ میں نہیں بتائی گئی ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام کا یہ کلپ اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائر ل ہو رہاہے جبکہ صارفین بھی اس معاملے پر بحث کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔شعیب اختر نے یہاں اپنی بات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ” تصویر کھنچ گئی ، شہرت مل گئی اور ٹیم بھی جیت گئی ، تو کام پورا ہو گیا، کرکٹ کو پاکستان میں لانے میں ڈیرن سیمی کا بہت بڑا کردار ہے ، وہ یہاں پر آیا ، ناچا ، گایا ، سفر کیا اور زمین پر بھی سویا، اپنے سٹارز کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جاناچاہیے ، سیمی کا کتنا دل کھا ہوگا ، اس نے پاکستان میں کرکٹ کو واپس لانے کیلئے بہت بڑا کردارا دا کیاہے ۔شعیب اختر نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بات پر احتجاج کیا جانا چاہیے۔ “

MISUNDERSTANDINGS BETWEEN DARREN SAMI AND JAVED AFRIDI, PRIME MINISTER IMRAN KHAN CALLED MEETING WITH BOTH AT HIS OFFICE.jpg

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website