لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر)تحریک تحفظ اسلام پاکستان کی مجلس عاملہ کے وائس چیئرمین ممتازقانون دان سیدافتخارالحسن کاظمی ایڈووکیٹ نے کہاکہ آج کی تحفظ ناموس رسالت کانفرنس اس بات کا ثبوت ہے کہ جب بھی کوئی کتاہمارے آقا حضرت محمدﷺ کی عزت وناموس پربھونکے گاتو اس کی زبان گدی سے نکال لی جائے گی،حکمران جتنی مرضی مشکلات کھڑی کرلیں ہم غازی ممتازقادری کے ایجنڈے پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے،انہوں نے کہاکہ اگرحکمران سمجھتے ہیں کہ پرامن عوام اہلسنت کو فوج اور پولیس کے ذریعے خوفزدہ کرکے غازی ممتازقادری رہائی تحریک کو ختم کردیں گے تو یہ ان کی بھول ہے ،تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے ملک بھرمیں ہزاروں کارکن سروں پرکفن باندھ کراپنے ہیروغازی ممتازقادری کی رہائی کی جدوجہدمیں ہراول دستے کا کرداراداکریں گے،انہوں نے کہاکہ ہم حکومت کو بتادیناچاہتے ہیں کہ ہمارے قائدغازی محمدثاقب شکیل جلالی کو تحریک نفاذفقہ جعفریہ کا راہنماء ظاہرکے انہوں نے فورتھ شیڈول میں ڈال کر ان کے بنیادی انسانی حقوق سلب کئے ہوئے ہیں ،حکومت فوری طورپران کو فورتھ شیڈول سے نکالے ورنہ حکومت اور ان کے نمائندوں کو اس کا حساب دیناہوگا،گوجرانوالہ میں قائدین اہلسنت پردرج کیاگیابے بنیادمقدمہ فی الفورخارج کیاجائے۔