راولپنڈی (یس اُردو) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے الزام میں سزائے موت پانیوالے ممتازقادری کی سخت سیکیورٹی حصار میں نمازجنازہ کی تیاریاں مکمل ہیں ، اس موقع پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں ریڈ الرٹ تھا جبکہ ہزاروں لوگ نمازجنازہ میں شرکت کے لیے موجودہیں ۔ لیاقت باغ میں نمازجنازہ کے موقع پر مقررین جذباتی خطاب کررہے ہیں اور تمام مارکیٹیں اور دکانیں بند ہیں ۔ نمازجنازہ کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کی بھارتی تعداد تعینات تھی جبکہ غیریقینی صورتحال کی وجہ سے راولپنڈی کے تمام تعلیمی ادارے بند تھے ۔ بتایاگیاہے کہ لیاقت باغ ، اسلام آباد شہر کے داخلی وخارجی مقامات سمیت دیگر اہم علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔ دوسری طرف کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے صدر مملکت کا خاندان کراچی سے اسلام آباد میں موجود ایوان صدر منتقل ہوگیا۔