ذوالفقار بھنڈر ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 83 کامونکی کا مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی دعوت پر دورہ پیرس، چوہدری تنویر ڈہر کے زیراہتمام ظہرانے میں لیگی راہنمائوں اورکارکنوں کے ساتھ ملاقات، اپوزیشن تحریک کی کامیابی پر تبادلہ خیال پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی ذوالفقار بھنڈر نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی دعوت پر پیرس کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے دورہ کے دوران مسلم لیگ کے راہنمائوں واٸس چیئرمین مسلم لیگ ن فرانس حاجی مزمل حسین ،ناٸب صدر سبط مزمل اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ كے جنرل سیكرٹری چوہدری سجاد احمد, كوآرڈینیٹر ملك انعام اور مسلم لیگ ن فرانس كے سینئر راہنمائوں اورکارکنوں کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی ۔ آج انہوں نے چوہدری تنویر احمد ڈہر کی طرف سے دئے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔ ظہرانے سے خطاب میں ذوالفقار بھنڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا ہر کارکن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے اور اپوزیشن تحریک دن بہ دن مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد نواز شریف کو تین بار منتخب وزیراعظم کا اعزاز بھی حاصل ہے کہ انھوں نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور معاشی طور پر مستحکم کرتے ہوئے سی پیک جیسے مستقبل کے منصوبوں کو بھرپور تقویت دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف نے جس طرح مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا اس کی مثٓال نہیں ملتی۔ یہ اعزاز بھی انہی کے پاس ہے کہ انہوں نے اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران شہداء کشمیر كو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ اس موقع پر سابق وزیر خزانہ کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ محترم اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں نے ملک کو بہتر مقام دلایا اور عالمی اداروں نے پاکستانی معیشت کی ترقی کی مثالیں دیں۔ مگر افسوس سلیکٹڈ حکومت نے تمام محنت پر پانی پھیر دیا اور اب بھی نااہلوں کا ٹولہ اپنی من مانیوں سے ملک کو گہری کھائیوں میں لے جارہا ہے۔ انہوں نے تمام لیگی راہنمائوں اور کارکنوں سے کہا کہ انشااللہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو دبانا ناممکن ہے کیونکہ نواز شریف کے شیر ہر موقع پر اپنے قائدین کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کارکنوں سے بھی کہا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں انشاء اللہ فتح حق کی ہو گی۔ظہرانے میں شرکت کے بعد وہ پاکستان واپس روانہ ہوگئے۔ مسلم لیگ ن فرانس اور یوتھ ونگ کے راہنمائوں اور کارکنوں نے انھیں الوداع کیا۔