بھارت میں موبائل فون صارفین کی تعداد ایک ارب ہوگئی ہے۔ بھارت میں ٹیلی کام سیکٹر کوریگولیٹ کرنے والے ادارے کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق حالیہ عرصہ کے دوران بھارت میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کی وجوہات میں سمارٹ فونز کی قیمتوں اور موبائل فون کمپنیوں کے درمیان سخت مقابلے کے باعث کال ریٹس میں کمی ہے۔واضح رہے کہ موبائل فون صارفین کی تعداد کے لحاظ سے چین دنیابھر میں پہلے اور بھارت دوسرے نمبر پر ہے