منفرد کور میں ایک مخصوص بٹن کو آن کرنے کی صورت میں چور یا ڈاکو کو 50 ہزار وولٹ کا زرو دار جھٹکا لگے گا اور ساتھ ہی موبائل متاثرہ شحص کی لوکیشن کے بارے میں پولیس یا عزیزوں کو آگاہ بھی کر دے گا
لاہور (یس اُردوڈیسک) ہم میں سے بہت سے لوگ اکثر اوقات اس خوف میں مبتلا ہوتے ہیں کہ کہیں ان کا موبائل کوئی چور یا ڈاکو چھین کر رفو چکر نہ ہو جائے لیکن اب ایسے افراد کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ اب اس کا حل بھی تلاش کرلیا گیا اور ایک کمپنی نے ایسا کورمتعارف کروایا ہے جس کی مدد سے کوئی ڈاکو آپ کے موبائل کو ہاتھ بھی نہیں لگا سکتا ہے ۔
کمپنی نے ایک ایسا کور بنایا ہے جو 50 ہزار وولٹ تک کا جھٹکا دے سکتا ہے۔ اس کور میں موجود ایک منفرد فیچر ہے جسے آن کرنے سے آڈیو اور ویڈیو کو بھی ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔مپنی کے تیار کردہ منفرد کور کو صارف کے انگلیوں کے نشان کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے تا کہ کوئی بھی اجنبی اسے استعمال ہی نہ کر سکے۔ہنگامی صورتحال میں اگر کوئی انجان آدمی موبائل چھیننے کی کوشش کرے گا تو اس مخصوص بٹن کو آن کرنے کی صورت میں ڈاکو کو 50 ہزار وولٹ کا زرو دار جھٹکا لگے گا اور ساتھ ہی موبائل متاثرہ شحص کی لوکیشن کے بارے میں پولیس یا عزیزوں کو آگاہ بھی کر دے گا ۔