کراچی……سندھ ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی ۔
ماڈل ایان علی نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں داخل کررکھی ہے ، ایان علی نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا ۔
ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست کی سماعت روسٹر کے مطابق اٹھ فروی کو ہوگی ۔ درخواست کی سماعت جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی مِیں دورکنی بینچ نے کی ۔