ڈنمارک (محمد منیر طاہر) تنظیم اسلامی ڈنمارک کے صدر، فرید مومن نے کہا کہ ماڈل ٹاون کے شہیدصرف پاکستان عوامی تحریک کے نہیں، بلکہ پوری قوم کے شہید ہیںانکے ورثاء کو انصاف دلانے کے لیے سب کو پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دینا چاہیئے۔ ڈنمارک میں شہدائے ماڈل ٹاون کی دوسری سالانہ برسی میںپاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔
پروگرام میں خواتین کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ ڈنمارک کی بیشتر سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیمات بھی موجود تھیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے راجہ شوکت صاحب نے کہا کہ ظلم کے سامنے ڈٹ جانے والی پاکستان عوامی تحریک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ تحریک آزادیء کشمیر ڈنمارک کے صدر ، جناب عدیل عاصی نے کہا کہ دکھ اس بات کا ہے ماڈل ٹاون میں شہیدہونے والے ہمارے بہن بھائیوں کے قاتل بھی ہماری ہی قوم کے افراد ہیں۔
دیگر مقررین میں، پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک کے سابقہ صدر، سیداعجاز حیدر بخاری، ہموطن میگزین کے چیف ایڈیٹر امانت چوہدری ، اور جناب عامر فاروق شامل تھے۔ آخر میں منہاج القرآن ڈنمارک کے امیر تحریک، شیخ اشفاق صاحب آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جس کے مشترکہ افطاری کا اہتمام تھا۔