شہدائے ماڈل ٹاؤن کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔ راجہ بابر حسین صدر ، سلمان چوہدری، جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس،
شہدائے ماڈل ٹاؤن کا بدلہ صرف اور صرف قصاص ہے۔ سلمان اسلم چوہدری سیکرٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس،
پیرس؍اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ، ایس ایم حسنین) منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر راجہ بابر حسین اور سیکرٹری جنرل سلمان چوہدری نے مشترکہ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون کا بدلہ صرف اور صرف قصاص ہے، گزشتہ روز قبل پیرس میں آئے ہوئے سابق نیب زدہ حکومت کے ایک سابق وفاقی وزیر جس کی اپنی پارٹی میں کوئی وقعت نہیں نے سانحہ ماڈل پر حقائق کو مسخ کر کہ مگر مچھ کے آنسوں بہاتے ہوئے موجودہ حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا اور خون لیگ کو بری الزمہء قرار دینے کی ناکام کوشش کی، موصوف نے منہاج القرآن ادارہ کے اندر سے فائرنگ ہونے کا سفید جھوٹ بولا جبکہ ان کی اپنی بنائی ہوئی جے آئی ٹی نے بھی اندر سے فائرنگ کی تردید کی اور باقر نجفی رپورٹ نے بھی سانحہ کا ذمہ دار اس وقت کی پنجاب حکومت کو ٹھہرایا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد موصوف چار سال صاحبِ اقتدار میں رہے تب انہیں انصاف کیوں نہیں یاد آیا؟ تب ان کی پنجاب حکومت نے باقر نجفی رپورٹ پر اسٹ آرڈر کیوں لیا؟ تب باقر نجفی کمیشن کو ذمہ داران کے تعین سے کیوں روکا؟ سانحہ میں ملوث پولیس افسران کو اعلیٰ مراعات دے کر ان کی ترقیاں کیوں کی گئیں؟ اس وقت کے سیکرٹری توقیر شاہ کو بغیر میرٹ جینیوا میں سفیر کیوں تعینات کیا گیا؟سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیراکو وفاقی محتسب کی ذمہ داری کیوں دی گئی؟ کیا ان سوالوں کے جواب ہیں؟ اور رہی بات انصاف کی تو پاکستان عوامی تحریک حصول انصاف کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرتے ہوئے عدالتی جنگ لڑ رہی ہے، اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں جلد یا بدیر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف ضرور ملے گا اور قاتلوں کا مقدر پھانسی کا تختہ ہو گا انشاءاللہ۔