پیرس (اے کے راؤ) پاکستان عوامی تحریک فرانس کے ڈپٹی سیکریٹری قاری طاہر عباس نے کہا ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکومتی کارستانی کے خلاف فرانس میں دستخطی مہم کی پزیرائی کے بعد پاکستان عوامی تحریک فرانس کے زیر انتظام حکومتی جے آئ ٹی کی جعلی رپورٹ کے خلاف پیرس کے مضافات پوتو کمبو، کلیشی صوبہ، گارج، سارسل اور کرئی میں بھی شروع ہو چکی ہے۔
لوگ جوق در جوق عوامی تحریک کی اس مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔ اب اس دستختی مہم کو یورپ میں لانچ کیا جا رہا ہے۔ طاہر عباس کا کہنا تھا کہ ایک سال ہونے کو ہے۔
ماڈل ٹاون میں نہتے لوگوں پر سیدھی گولیاں مارنے والوں کو عدالت کے کٹہرے میں لانا ھو گا۔