counter easy hit

دریائے چناب اور دریائے جہلم میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع

Moderate flood forecasts are expected in the Chenab River and the Jhelum River

راولپنڈی (نیوزڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہاہے کہ دریائے چناب اور دریائے جہلم میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ این ڈی ایم اے نے یکم جولائی سے 15 اگست کو ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ ترجمان نے بتایاکہ سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر مجموعی طور پر 199افراد جاں بحق ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ سیلاب اور بارشوں سے سب خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 65 افراد جاں بحق ہوئے ہوئے ۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر 150 افرادزخمی ہوئے ۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں305 گھروں کو جزوی جبکہ 267گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے ۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں تین بجلی گھروں کو نقصان پہنچا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک ہزار تین سو پانچ کمبل تقسیم کیے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق این ڈی ایم اے نے دواعشاریہ ایک ٹن خوراک تقسیم کی۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ان راولپنڈی ڈی ڈی ڈیرہ غازی خان کشمیر اور ہزارہ ڈویژن میں تیز بارش کا امکان ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website