نیو کلیئر سکیورٹی سمٹ میں بھارتی وزیر اعظم نام لیے بغیر پاکستان کی جوہری تنصیبات پر سوالات اٹھاتے رہے
واشنگٹن (یس اُردو) مودی جی نیو کلیئر سیکورٹی سمٹ میں دوسرے ممالک کے جوہری تنصیبات کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھاتے رہے ، خود ان کے ملک میں پانچ بار جوہری مواد چوری ہوا ، عالمی ماہرین نے بھی بھارتی تنصیبات کی سیکورٹی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
نیو کلیئر سکیورٹی سمٹ میں بھارتی وزیر اعظم نام لیے بغیر پاکستان کی جوہری تنصیبات پر سوالات اٹھاتے رہے ۔حالانکہ ابھی ہفتہ نہیں گزرا جب عالمی ماہرین نے بھارت کی ایٹمی تنصیبات کی سیکورٹی پر تشویش کا اظہار کیا تھا ۔ بھارتی جوہری تنصیبات کی سیکیورٹی کا یہ حال ہے کہ دو دہائیوں میں پانچ بار جوہری مواد کی چوری کے واقعات ہوئے ۔2013 میں تو جنگجوؤں نےآرمی کمپلیکس سے یورینئم چرالی اور بھارتی فوج کو کانوں کان خبر نہ ہوئی ۔