counter easy hit

مودی جس تھالی میں کھاتا ہے اُسی میں چھید کرتا ہے، ممتا بینرجی

کلکتہ: بھارت میں صدر پرناب مکھرجی سے نریندر مودی کی حکومت کی چھٹی کر کے قومی حکومت قائم کر کے ریاست کو بچانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا جب کہ وزیراعلیٰ بنگال ممتا بینرجی کا کہنا ہے کہ مودی جس تھالی میں کھاتا ہے اُسی میں چھید کرتا ہے۔

Modi eats a plate so that the hole, Mamata Banerjee

Modi eats a plate so that the hole, Mamata Banerjee

بھارتی ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے صدر پرناب مکھرجی سے کہا کہ اگر ریاست اور ملک کو بچانا ہے تو مودی سرکار کو گھر بھیج کر قومی حکومت قائم کر دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نااہل ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ صدر ہی واحد شخص ہیں جو ان حالات میں ریاست کو بچا سکتے ہیں۔ممتا بینرجی بھارتی وزیراعظم مودی کو ’’کالی داسا‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے۔ ان  کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے اگر مودی کی جگہ ایل کے ایڈوانی، راجناتھ سنگھ یا ارون جیٹلے حکومت چلائیں اورمخصوص حالات میں بھارت میں 2 سال کے لئے صدارتی حکومت قائم کرنے کے بھی حق میں ہوں۔وزیراعلیٰ بنگال نے نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نوٹوں کی تبدیلی کی وجہ سے ان کے صوبے کے ایک کروڑ 70 لاکھ افراد براہ راست متاثر ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرانے نوٹوں پر پابندی کے باعث کسان طبقہ بھی بری طرح متاثر ہوا جب کہ اشیائے ضرورت کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں اور ہم قحط سالی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website